登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

وفاقی حکومت کا درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

发布:4/22/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے 5 سال کی آٹو پالیسی تیار کر لی، اعلان سے قبل پالیسی کی آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق آٹو پالیسی میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹیزختم کرنےکی تجویز ہے،5 برس کے دوران کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد تک لائی جائے گی،سیفٹی سٹینڈرڈ اور لائسنسنگ کا نظام سخت کرنے کی بھی تجویز، ہے۔

حتمی ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف سے شیئر کیا جائے گا،آئی ایم ایف سے گرین سگنل ملنے پر پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们