
وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وہاڑی میں شادی کے پانچ سال بعد خاتون کے ہاں ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،جس پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وہاڑی گاؤں کے رہائشی محمد طارق اور ان کی اہلیہ اقراء بی بی کے گھر شادی کے پانچ سال بعد بیک وقت دو بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
بچوں کے والد محمد طارق کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے طویل انتظار کے بعد انہیں ایک ساتھ تین خوشیاں عطا کی ہیں۔ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق تینوں بچے اور والدہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
微信扫一扫 立即联系我们