登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

27 ویں ترمیم پر عملدرآمد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کی تیاریاں

发布:4/22/2026 阅读:1

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹس کے ججز کے ان کی مرضی کے بغیر دوسرے صوبوں میں تبادلے سے متعلق آئینی ترمیم پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا۔ 2 ججز کو لاہور ہائیکورٹ جبکہ باقی3ججز کو بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخوا میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں ہوگا ،اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کریں گے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们