登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ

发布:4/22/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کرلیا،3 سال کے لیے یورو اور سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز لینے کا پلان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی دستاویزات کےمطابق گرین بانڈ،سکوک اوردیگربانڈزجاری کرنےکی تیاری کی جارہی ہے، غیرملکی بینکوں اورمالیاتی اداروں سےبولیاں طلب کرلیں،بین الاقوامی بینکوں کو انڈر رائٹرز اورلیڈمنیجرز بنانےکا منصوبہ ہے،حکومت کم شرح سودپرقرض لینےکی کوشش کرےگی،مارکیٹ حالات دیکھ کر قرض لینےکا وقت طےکیا جائے گا۔

حکام وزارت خزانہ کےمطابق بیرونی مالی ضروریات پوری کرنےکےلیےفنڈزدرکارہیں،3 الگ کنسورشیمز کے ذریعےفنڈزحاصل کیےجائیں گے،بین الاقوامی سرمایہ کاروں کومتوجہ کرنے کےلیےروڈ شوزہوں گے،پاکستانی روپےمیں ڈالرسیٹلڈ بانڈزجاری کرنےکی بھی تجویزہے، حکومت کاکم لاگت اورکم شرح سودپرقرض لینےکا پلان ہے،گزشتہ دنوں 7 فیصد شرح سود پر 75 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے گئے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们