登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

发布:4/22/2026 阅读:1

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے تاہم فی الحال اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق مختلف پیش رفت کے باعث منگل کے روزتیل کی قیمتیں غیر یقینی کا شکار رہیں اور شدید نوعیت کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔


ابتدائی طور پر برینٹ کروڈ کی قیمت میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ گئی۔


تاہم بعد ازاں صدر ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد قیمت دوبارہ کم ہو کر 98.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔


اس کے باوجود موجودہ قیمتیں منگل کے روز ابتدائی سطح سے اب بھی زیادہ ہیں اور فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصد زیادہ ہیں۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们