登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پاکستان کرسچین  الائنس یو اے ای کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہارِ یک جہتی

发布:4/22/2026 阅读:1

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کرسچین الائنس یو اے ای کی طرف سے شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، اتحاد اور تشکر کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ایونٹ کی صدارت جان قادر صدر پی ایم ایل این منارٹی ونگ و صدر پاکستان کرسچین الائنس یو اے ای نے جبکہ ایونٹ کے انعقاد میں پاکستان کرسچین الائنس کے شاہد پرویز، ذیشان سلطان اور عظیم یونس نے معاونت کی- تقریب میں پاسٹر جان قادر (صدر)، شاہد پرویز (سینئر نائب صدر)، ذیشان سلطان (نائب صدر)، عظیم یونس (انفارمیشن سیکریٹری) پاسٹر عامر، پاسٹر ہارون، برادر کاشف، ایوینجلسٹ جاوید جیمز، ورشپ لیڈر کلیم مسیح، برادر رابن، اور بشارت کے علاوہ خواتین اور فیملیز نے شرکت کی-


پروگرام کا آغاز استقبالیہ خطاب اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی، ترقی اور قیادت کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔اس پروگرام نے مسیحی برادری کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی رواداری، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے ساتھ کھڑی ہے۔


مقررین نے اپنے خطابات میں اتحاد اور تنوع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے لیے پرامن بقائے باہمی کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔


تقریب کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ امن، محبت اور انسانیت جیسی مشترکہ اقدار ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔


اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کا احترام کریں گے، معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے، اور اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔


تقریب کے اختتام پر پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت اور کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们