登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ایران کے خلاف جارحیت کی صورت میں ہم پہلے سے طے شدہ اہداف پر حملہ کریں گے: خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر

发布:4/22/2026 阅读:1

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج ’متحرک ہیں‘ اور ’جارحیت کی صورت میں‘ جواب دیں گی۔

بی بی سی اردو کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ ’امریکی صدر اور ملک کے فوجی کمانڈروں کی بار بار دھمکیوں کے پیش نظر‘ ایرانی مسلح افواج ’متحرک‘ ہیں۔


ان کے مطابق ’ہماری قابل اور طاقتور افواج ایران کے خلاف جارحیت یا کسی بھی کارروائی کی صورت میں پہلے سے طے شدہ اہداف پر فوری اور طاقتور حملہ کرنے کے لیے طویل عرصے سے 100 فیصد تیار ہیں۔‘


واضح رہے کہ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے ’جب تک کہ ایران اپنی آفر پیش نہیں کرتا۔‘


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们