登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

امریکی وزیرِ خزانہ کی ناکہ بندی پر وضاحت، نئی پابندیوں کی دھمکی

发布:4/22/2026 阅读:1

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایرانی بندرگاہوں پر جاری بحری ناکہ بندی کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’چند ہی دنوں میں ایران کے خارگ جزیرے پر واقع تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات مکمل طور پر بھر جائیں گی اور ایران کو نہ چاہتے ہوئے بھی تیل کے کنویں بند کرنا پڑیں گے۔‘


وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ ’ایران کی سمندری تجارت کو محدود کرنا براہِ راست ایرانی حکومت کی آمدنی کے بنیادی ذرائع کو نشانہ بنانا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ امریکی وزارت خزانہ معاشی دباؤ کے ذریعے تہران کے مالی وسائل پیدا کرنے، منتقل کرنے اور واپس لانے کی صلاحیت کو منظم انداز میں کمزور کرتی رہے گی۔‘


انھوں نے خبردار کیا کہ ’جو کوئی بھی خفیہ طور پر ایران کی تجارت پر امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرے گا اسے بھی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们