登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اعلانِ جنگ ہے،یہ موجودہ جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا  بیان سامنے آگیا

发布:4/22/2026 阅读:1

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عالمی کشیدگی کے تناظر میں سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنا دراصل اعلانِ جنگ ہے اور یہ موجودہ جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کسی بھی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانا یا اس کے عملے کو یرغمال بنانا جنگ بندی کی اس سے بھی بڑی اور سنگین خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران جانتا ہے کہ پابندیوں کو کیسے ناکام بنانا ہے، اپنے مفادات کا دفاع کیسے کرنا ہے اور کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی یا دھونس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔"

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ناکہ بندیوں اور تجارتی راستوں کی بندش کے حوالے سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بین الاقوامی سطح پر مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے۔

Blockading Iranian ports is an act of war and thus a violation of the ceasefire.


Striking a commercial vessel and taking its crew hostage is an even greater violation.


Iran knows how to neutralize restrictions,how to defend its interests,and how to resist bullying.

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 21,2026

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们