登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پی ایس ایل11، ملتان سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب، راولپنڈیز کو مسلسل 8 ویں شکست

发布:4/22/2026 阅读:1

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز سکور کیے۔راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔جواب میں ملتان سلطانز نے سٹیو سمتھ کی شاندار ففٹی کی بدولت ہدف با آسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سٹیو سمتھ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایشٹن ٹرنر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوں ملتان سلطانز 2 اہم پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی۔واضح رہے کہ راولپنڈیز کی یہ مسلسل 8 ویں شکست ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ملتان کے 8 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们