登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

 ایسا نہیں کہ میں کسی عہدے کی اہل نہیں ہوں، ہم صرف  اپنے بھائی کا ساتھ دیتے ہیں، علیمہ خان

发布:4/22/2026 阅读:1

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ ایسا نہیں کہ میں کسی عہدے کی اہل نہیں ہوں، ہم صرف اپنے بھائی کا ساتھ دیتے ہیں، ہم سے زیادہ کمیٹڈ اور قابل لوگ آگے ہونے چاہئیں۔اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین تھے ہیں اور رہیں گے، بانی نے سیاسی جماعت بنانےکے لیے 30 سال لگائے، بانی کے ویژن کے مطابق پارٹی کو چلانا چاہیے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ میں کسی عہدے کی اہل نہیں ہوں، ہم صرف اپنے بھائی کا ساتھ دیتے ہیں، ہم سے زیادہ کمیٹڈ اور قابل لوگ آگے ہونے چاہئیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سارے لوگ خوف کا بت توڑیں، لوگوں کی پارٹی لیڈرز سے امیدیں ہیں کہ وہ کھڑے ہوں، ووٹ ڈالنے والوں کا حق ہوتا ہے وہ اپنے نمائندے سے سوال کرے، حکومت نے پارٹی کی منتیں کیں کہ 9 اپریل کو جلسہ نہ کریں، جب حکومت پر اتنا پریشر تھا تو ہماری لیڈر شپ کو کہنا چاہیے تھا کہ بانی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرو، حکومت مذاکرات کرتی رہے ہم پُرامن رہیں گے۔علیمہ خان نے ایران امریکہ مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران سچ بول رہا ہے، اعتماد سازی تب ہوتی ہے جب دونوں فریقین کی نیت صاف ہو، پاکستان کیا کرسکے گا جب ایک طرف وہ اتفاق کرتے ہیں تو پیچھے سے ٹرمپ کچھ اور کہہ دیتا ہے، ٹرمپ اعتبار والی پارٹی نہیں لگ رہی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们