登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

نیتن یاہو کا پاکستان پر اسرائیل کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

发布:5/12/2026 阅读:1

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض ممالک سوشل میڈیا پر بوٹ فارمز اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے امریکہ میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہناتھا کہ کئی ممالک نے منظم انداز میں سوشل میڈیا کو استعمال کیا تاکہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کو نقصان پہنچایا جا سکے، کیونکہ وہ اسے اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں اور وہ یہ بہت چالاکی سے کرتے ہیں۔

نیتن یاہو کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات پھیلائے جاتے ہیں جن میں خود کو امریکی شہری ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل پر تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایک ’’محبِ وطن ٹیکساس شہری‘‘ کی جانب سے اسرائیل مخالف پیغام سامنے آتا ہے، وہ کہتا ہے کہ میں ہمیشہ اسرائیل کا حامی رہا ہوں، لیکن اب میں ان کے اقدامات برداشت نہیں کر سکتا، میں اس کے خلاف ہوں، لیکن بعد میں اس کا سراغ پاکستان کے کسی تہہ خانے تک پہنچتا ہے۔اس چیز نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی آن لائن مہمات نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا، جبکہ اسرائیل ایک ہی وقت میں سات مختلف محاذوں پر جنگ لڑ رہا تھا۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们