登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پنجاب حکومت کا جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ

发布:5/12/2026 阅读:1

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے جائیداد کی دستاویزات کے حصول کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے رجسٹریشن ایکٹ 2026ء گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سے یہ ایکٹ بروز جمعرات کثرتِ رائے سے منظور ہوا تھا۔اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔


اس بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترمیم کی جائے گی، ترمیم کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی شق ایکٹ میں شامل کی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق جائیدادوں کے ساتھ جن اشیاء کی رجسٹریشن لازم ہے ان کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازم ہو گی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们