登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

گرین پارٹی کا ابھرتا ہوا مستقبل اور  قیادت

发布:5/12/2026 阅读:1


تحریر وقار ملک

برطانیہ کی سیاست میں ایک نئی اور مثبت تبدیلی ابھر کر سامنے آ رہی ہے، اور یہ تبدیلی گرین پارٹی کی صورت میں عوام کے دل جیت رہی ہے۔ برسوں تک لیبر اور ٹوری پارٹیوں کی حکومتوں اور وعدوں سے مایوس عوام اب ایک ایسی جماعت کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں جو محبت، خدمت، ماحولیات اور انسانیت کی بات کرتی ہے۔گرین پارٹی کی اس کامیابی کے پیچھے کئی مخلص اور محنتی کارکنان کی دن رات کی کاوشیں شامل ہیں، لیکن خاص طور پر زیک پولنسکی کی قیادت نے پارٹی کو نئی پہچان دی ہے۔ زیک پولنسکی نے نہ صرف اپنی محنت اور وژن سے پارٹی کو مضبوط بنایا بلکہ ہر طبقے کے لوگوں تک خود پہنچ کر انہیں پارٹی کے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ان کی شخصیت میں محبت، خلوص اور انسان دوستی نمایاں نظر آتی ہے۔


اسی طرح ایسٹر میری، اسٹیفن گرے، اور نوجوان، خوش اخلاق اور ملنسار کارکن الیشا کارڈویل کاشف نے جس جذبے اور لگن کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان لوگوں نے گھر گھر جا کر دروازے کھٹکھٹائے، عوام سے ملاقاتیں کیں، پارٹی کا پیغام پہنچایا اور سب سے اہم بات یہ کہ لوگوں کو گھروں سے نکال کر ووٹ ڈالنے کے لیے آمادہ کیا۔ یہی حقیقی جمہوری خدمت ہے۔


ویسٹ مڈلینڈز، خصوصاً کوونٹری سٹی اور فولشِل روڈ کا حلقہ، گرین پارٹی کے لیے بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ یہاں ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے، اور انہیں زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ گرین پارٹی کے کارکن محبت، احترام اور خلوص کے ساتھ لوگوں سے ملتے ہیں، اور یہی وہ چیز ہے جس کی آج معاشرے کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ لوگ نفرت نہیں بلکہ محبت کے بھوکے ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زیک پولنسکی نے اپنی تربیت کسی ایسے خدمت مرکز سے حاصل کی ہے جہاں انسانیت، محبت اور عوامی خدمت کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔ آج گرین پارٹی کا ہر عہدیدار اپنے چیئرمین کی اسی مثبت سوچ کی تقلید کرتے ہوئے پارٹی کو محبت اور احترام کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔اسی محبت بھرے رویے کی وجہ سے گرین پارٹی ایشیائی کمیونٹی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ 2027 کے انتخابات میں نئے امیدوار سامنے آئیں گے، نئے کونسلرز منتخب ہوں گے اور عوام کی خدمت کا یہ سفر مزید مضبوط ہوگا۔ اس کے اثرات آئندہ پارلیمانی انتخابات پر بھی واضح نظر آئیں گے، اور ممکن ہے کہ گرین پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے اور زیادہ تعداد میں ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوں۔


اگر یہی مثبت سیاست جاری رہی تو برطانیہ میں خوشحالی، امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے، روزگار بڑھے گا اور معاشرہ مزید بہتر سمت میں گامزن ہوگا۔زیک پولنسکی کی مثبت پالیسیوں نے واقعی ایک خاموش انقلاب برپا کر دیا ہے۔ کم وقت میں پارٹی کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ گرین پارٹی کے مقاصد مثبت ہیں اور اس کے کارکنان بے لوث جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں .

.

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

۔

اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们