
کونٹری سٹی (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے شہر کونٹری میں گزشتہ روز دیگر شہروں کی طرح مقامی کونسلرز کے انتخابات منعقد ہوئے، جن میں لیبر پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مختلف وارڈز میں فتح اپنے نام کی۔ کونٹری سٹی کونسل کے فولشِل وارڈ سے لیبر پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ اپر اسٹوک سے کامران خان اور پرویز خان، اور ووبرلی وارڈ سے پارٹی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
خصوصی طور پر کونسلر شکیلہ نذیر، کونسلر نعیم خان اور ڈپٹی لیڈر عبدالسلام کی کامیابی نے کمیونٹی میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا۔ نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور ہر طرف جشن کا سماں دیکھنے میں آیا ڈپٹی لیڈر عبدالسلام نے اپنی سیاسی اور سماجی خدمات کے ذریعے نہ صرف کمیونٹی بلکہ پورے شہر میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مساجد کی تعمیر، مساجد کے سائن بورڈز کی تنصیب، عبادت گاہوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات اور فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہی خدمات کی بدولت ایشیائی اور مسلم کمیونٹی میں ان کے لیے بے حد احترام اور نیک جذبات پائے جاتے ہیں عبدالسلام برطانوی نژاد کشمیری ہیں، جنہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ ہمیشہ کمیونٹی کو متحرک رکھنے اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔
微信扫一扫 立即联系我们