登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ میں 12 کھرب وصول کیے جانے کا انکشاف

发布:5/12/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق دستاویز کے مطابق صارفین سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔

جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں لئے گئے، اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب پیٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا، اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے پیٹرول لیوی وصول کی گئی۔

دستاویز کے مطابق فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们