
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
روزنامہ’’ جنگ‘‘کے مطابق اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے جاں بحق 7 افراد کی لاشیں نورنگ ہسپتال لائی گئی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ سرائے نورنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
微信扫一扫 立即联系我们