登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

روس کی ایران کو جام نہ ہونے والے جدید ڈرونز دینے کی پیشکش

发布:5/12/2026 阅读:1

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید ڈرونز اور ان کے استعمال کی تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جنہیں الیکٹرانک جامنگ سے متاثر نہیں کیا جا سکتا اور جو امریکی افواج کے خلاف مؤثر استعمال ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق دستاویز میں 5ہزار مختصر فاصلے کے فائبر آپٹک ڈرونز فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے،رپورٹ کے مطابق یہ ڈرونز خلیج فارس اور دیگر حساس علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں، جس سے خطے میں عسکری توازن مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ یہ خفیہ منصوبہ روس کی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی GRU کی جانب سے تیار کردہ ایک دس صفحات پر مشتمل تجویز پر مبنی ہے، جو ایران کو پیش کیے جانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ ولادیمیر پوٹن کی حکومت نے صرف انٹیلی جنس فراہم کی تھی، جس کے ذریعے ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے میں مدد حاصل کی، تاہم یہ پہلی بار ہے کہ بڑے پیمانے پر جدید ہتھیاروں کی ممکنہ فراہمی کا ذکر سامنے آیا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们