登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی منظوری دیدی

发布:5/12/2026 阅读:1

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ کابینہ اجلاس میں کل عوامی مفاد کے فیصلے کئے گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز ہر کابینہ اجلاس میں عوام کو ترجیح دیتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی منظوری دیدی،پنجاب کے سرکاری اور عام شہریوں کی انشورنس کی جائے گی۔

وزیراطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ کچے میں کامیاب آپریش پر پنجاب کابینہ نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا،عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ کچے کی ترقی کیلئے پہلی بار23ارب روپے کا فنڈ مختص کیاگیا، مریم نوازنے ’’اپنا کھیت اپناروزگار‘‘سکیم میں کچے کے لوگوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنا کھیت اپنا روز سکیم میں 2لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے مینارٹی کارڈ کے فنڈز میں اضافے کی منظوری دیدی،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت کے فیصلے عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کئے جاتے ہیں،پنجاب میں منصوبوں کے صرف اعلانات نہیں ہوتے، دنوں میں کام مکمل ہوتا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们