
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رئیل سٹیٹ سیکٹر سے متعلق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی کم شرح کے مسئلے کو حل کرے اور نگرانی سخت کرے۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رئیل سٹیٹ سیکٹر سے متعلق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی کم شرح کے مسئلے کو حل کرے، ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پائے اور قانونی اداروں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بینیفیشل اونر یعنی اصل مالکان کی معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے۔
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے حالیہ تیسرے جائزے اور مذاکرات کے دوران ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ یعنی تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مسئلے کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔
微信扫一扫 立即联系我们