登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ نافذ، شہری بغیر ویزا سفر کرسکیں گے

发布:5/12/2026 阅读:1

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزا ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب اور روس کے شہری 90 دن تک ایک دوسرے کے ملک میں قیام کرسکیں گے۔ ویزا استثنا کا اطلاق سرکاری، سفارتی اور عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔


رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے سیاحت، کاروبار اور مختصر دوروں کے لیے سفر کرسکیں گے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایا تھا۔ معاہدے پر روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے دستخط کیے تھے۔

ماہرین کے مطابق ویزا فری معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سیاحتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们