
لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا جبکہ حکومت کے 2 اراکین پارلیمنٹ نے وزارتی معاونین کے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔
عہدے چھوڑنے والوں میں ہیلتھ سیکرٹری ویس اسٹریٹنگ کے معاون جو مورس بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے استعفی دینے والے انوائرمنٹ سیکرٹری کے معاون ٹام رٹلینڈ پارلیمنٹری پرائیوٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔ ٹام رٹلینڈ کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کو عہدہ چھوڑنے اور نئے لیڈر کے انتخاب سے متعلق ٹائم ٹیبل دینا چاہیے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے سے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی ہے، قبل ازیں لیبر پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کا مطالبہ کرنے والے ایم پی کیتھرین ویسٹ اپنے مطالبے سے مشروط طور پر دستبردار ہوگئی تھیں ، کیتھرین ویسٹ نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم ستمبر تک اپنے رخصتی کا شیڈول طے کرلیں۔
微信扫一扫 立即联系我们